امیروں کے شوق، آئی فون 15خریدنے کیلئے لکھ پتیوں کی لمبی قطاریں

Long queues lined up to buy the iPhone 15, the passion of the rich

 آئی فون 15 خریدنے کیلئے صارفین کی رات گئے لمبی قطاریں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون 15 کی نقاب کشائی کی جس کے چند دن بعد باضابطہ طور پر سیریز 15 کی فروخت کا آغاز کیا گیا۔

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر۔

افتتاحی دن، آئی فون اسٹورز پر کافی قطاریں نظر آئیں کیونکہ بے چین صارفین آئی فون 15 حاصل کرنے کے اپنے موقع کا انتظار کر رہے تھےجس کا مقصد اس کی خصوصیات کا تجربہ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہونا تھا۔

آئی فون کو لینے کیلئے متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ اور چائنہ میں صبح سویرے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ایپل صارفین کی بڑی تعداد آئی فون 15  لینے کیلئے 1 دن قبل ہی دبئی مال میں قطاروں میں لگ گئی،مال آف ایمریٹس میں بھی آئی فون لینے کیلئے صارفین کا بڑا ہجوم لگا رہا۔

امیروں کے شوق، آئی فون 15خریدنے کیلئے لکھ پتیوں کی لمبی قطاریں

 دبئی مال میں دوپہر کو لوگوں کی بڑی تعداد قطار میں لگنا شروع ہو گئی، شام تک ہجوم میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ صارفین نے حفاظتی عملے نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔گارڈز نے ایپل کے عقیدت مندوں کو زور دیا کہ وہ ے آگے بڑھنا بند کریں۔کچھ خریدار رات بھر  انتظار کرتے رہے۔

امیروں کے شوق، آئی فون 15خریدنے کیلئے لکھ پتیوں کی لمبی قطاریں

اس کے علاوہ بھارت میں بھی میں ایپل اسٹورز پر صبح سویرے سے ہی لمبی قطاریں لگ گئیں، اسٹورز کھلنے سے پہلے ہی لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ صارفین کا کہناتھا کہ وہ صبح 4 بجے سے آئی فون خریدنے کیلئے لائنوں میں لگ گئے تھے۔

اشتہار


اشتہار