چیئرمین پی ٹی آئی کو حوالے کرتے وقت اسلام آباد پولیس اہلکاروں سے موبائل فون لے لئے گئے

While handing over the chairman to PTI, mobile phones were taken away from Islamabad police officials

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور پولیس نے کوٹ مومن میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے حوالے کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین  پی ٹی آئی کو حوالے کرنے سے پہلے اسلام آباد پولیس اہلکاروں سے موبائل فون لے لیے گئے ، اسلام آباد پولیس کے افسران کو بھی موبائل فون استعمال کی اجازت نہیں تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رات 10 بجے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈی پی او اٹک کے حوالے کیا گیا ، جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔





اشتہار


اشتہار