چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

On the arrest of Chairman PTI, sweets were distributed among the opposition parties

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی اور گرفتاری پر مخالف جماعتوں کے کارکنان مٹھائیاں تقسیم کرنے لگے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عمران خان کو جیل میں کونسی سہولیات میسر ہوں گی؟

عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو ان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف احتجاج کرنے پر تین کارکنان کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔



عمران خان کی گرفتاری اور نا اہلی کے فیصلے پر ن لیگ کے کارکنان نے سڑکوں اور اور پارٹی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کردیں۔ن لیگ کے علاوہ پشاور میں بھی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ورکرز نے جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔





اشتہار


اشتہار