سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Former US President Donald Trump has been indicted

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری فرد جرم عائد کر دی گئی۔   امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ 

کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی فرد جرم میں ان پر امریکا کو دھوکہ دینے اور لوگوں کے حقوق پامال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے راہیں جد اکر لیں

سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ فردِ جرم خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تحقیقات میں وفاقی گرینڈ جیوری نے عائد کی۔ ٹرمپ کے علاوہ ان کے چھ ساتھیوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اُنہوں نے کارروائی کو سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا۔اُنہوں نے اگلے سال صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت ہے، بائیں بازو کے ڈیموکریٹک میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں

 ڈیموکریٹس امریکا کو عظیم تر بنانے کی تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ بے گناہ شخص پر فرد جرم عائد کرکے ناقابل تصور حرکت کی گئی امریکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ڈیموکریٹس نے نظام انصاف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ ہفتے گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار