اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے راہیں جد اکر لیں

A key PTI leader quit the party

سانحہ 9 مئی کے بعد  پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں سے نالاں سیاستدانوں کی جانب سے پارٹی سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے، اب فیصل آباد سے بھی نامور سیاسی رہنما نے عمران خان سے    راہیں جدا کر لی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق صدر بار اشرف بسرا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا،  سابق پی ٹی آئی رہنما نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذکرت کرتے ہوئے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف نے عثمان بزدار سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان پارٹی چھوڑ چکے ہیں ،یہاں تک کہ دیرینہ ساتھی پرویز خٹک نے بھی عمران خان کو چھوڑ کر نئی پارٹی بنا لی ہے ۔





اشتہار


اشتہار