سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کرگئے

Former Chairman PCB Ijaz Butt passed away

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اعجاز بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر 85سال تھی،  وہ طویل عرصہ سے علیل اور فالج کےمرض میں مبتلا  تھے۔مرحوم  اعجاز بٹ دوہزار آٹھ سے دوہزار گیارہ تک تک پی سی بی کے سربراہ رہے

ورلڈ کپ، پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

، انہوں نے آٹھ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی  نمائندگی کی۔ اعجاز بٹ کی فیملی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔  اعجاز بٹ کے دور میں میچ فکسنگ  سکینڈل بھی  سامنے آیا جس میں محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی لگی۔ ان کے دور میں قومی ٹیم نے  پاکستانی ٹیم نے  یونس خان کی قیادت میں دو ہزار نو  میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی جیت رکھا ہے۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 





اشتہار


اشتہار