ورلڈ کپ، پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

ورلڈ کپ، پاکستان کے 2 میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

 بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کے دو میچوں کو ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اندرونی بات چیت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس معاملے پر اپنی رائے سے آگاہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایونٹ کے دوران 5 اکتوبر، 6 اکتوبر یا بعد کی تاریخ میں ہالینڈ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

دریں اثناء پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تصادم اسی مہینے کی 15 تاریخ کے بجائے 14 اکتوبر کو ہو سکتا ہے۔ چونکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا نوراتری کے پہلے دن ہوگا جو تہوار پورے گجرات میں بڑے پیمانے پرمنایا جاتا ہے، اس لیے سکیورٹی ایجنسیوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو سفر کے پروگرام میں ترمیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان

واضح رہے کہ 10 ٹیمیں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پر پرجوش ٹائٹل کے لیے لڑیں گی، احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ ڈے میچز جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے شروع ہوں گے جبکہ دیگر تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جو دوپہر 01:30 بجے سے شروع ہوں گے۔ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلے گا۔

اگر ہندوستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا تاہم پاک بھارت مقابلے کے صورت میں میچ کولکتہ میں ہوگا۔ کرکٹ ورلڈ کپ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کل 45 لیگ میچز کھیلیں گی۔ ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل میں ریزرو دن ہوں گے۔





اشتہار


اشتہار