توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟

How was Imran Khan arrested in the Tosha Khana case?

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے احکامات کے بعد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے گھر کے اندر سے ہی گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی سکیورٹی ٹیم عمران خان کے وارنٹ لے کر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی جہاں حکام نے عمران خان کے سکیورٹی افسران کوبتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری آگئے ہیں جس پر انہیں گرفتار کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمران خان کو گھر کے اندر جاکر گرفتار کیا، اس دوران پولیس کی ایک گاڑی اندر گئی اور باقی کیڈ باہر ہی موجود رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوگرفتار کرلیاگیا

ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور عمران خان کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی، ان کو گھر سے اندر سے ہی گاڑی میں بٹھایا گیا اور پولیس براستہ ٹھوکر نیاز بیگ انہیں لے کر موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا تو پولیس کی بھاری نفری کو دھرم پورہ، جیل روڈ اور مال روڈ پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ زمان پارک کے راستے بھی بند تھے، اس دوران کوئی بھی شخص زمان پارک میں داخل نہیں ہوسکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بھی موجود تھی، اس دوران 11 کے قریب عمران خان کے ذاتی گارڈز بھی موجود تھے لیکن اس دوران کوئی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔








اشتہار


اشتہار