انجو کے حوالے سے پاکستان میں سرکاری ادارے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما کے برعکس انجو قانونی طور پر ویزا لے کر پاکستان پہنچی ہے۔
آئی فون 15 کی خاص بات کیا ہوگی؟
پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی شادی شدہ بھارتی لڑکی انجو نے ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔
راجستھان کے ضلع بھیواڑی سے تعلق رکھنے والی انجو کی پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے رہائشی نصراللہ سے فیس بُک پر دوستی ہوئی اور انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔
انجو کے شوہر اروند کا کہنا ہے کہ انجو واٹس ایپ کے ذریع رابطے میں رہتی تھی اتوار کی شام تقریبا 4 بجے انجو نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ لاہور میں ہے اور دو تین دن میں واپس آ جائے گی۔
پاکستان میں انجو کے دوست نصراللہ کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیوی ان کے پاس واپس آئے گی۔ فی الحال اس سلسلے میں پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔