آئی فون 15 کی خاص بات کیا ہوگی؟

آئی فون 15 کی خاص بات کیا ہوگی؟

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون سیریز کا جلد مارکیٹ میں پیش کیا جانیوالا آئی فون 15 کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ایک طاقتور چارجنگ صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا میں آئی فون سیریز کے موبائل فون پیش کرنے والی ایپل کمپنی جلد آئی فون 15 مارکیٹ میں پیش کرنے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 کا اعلان ستمبر 2023 میں ہونے والا ہے۔ جیسے جیسے اس کے اجرا کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے۔ اس کی خصوصیات کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

گوگل نے میڈیا سے نوکریاں ختم کرنے کی ٹھان لی۔


ایسی ہی ایک قیاس آرائی اس کی چارجنگ صلاحیت کے حوالے سے بھی کی جا رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ آئی فون 15 چارجنگ اسپیڈ کی زبردست صلاحیت رکھنے والا فون ہوگا جو گزشتہ ماڈل سے بہتر 40W چارجنگ اور میگ سیف کے ساتھ ہوگا۔

مارکیٹ میں یہ افواہ بھی گردش کر رہی ہے کہ ایپل کی بیٹری ٹیک میں ایک بڑا اپ گریڈ آئی فون 15 کو اسٹیک شدہ بیٹری پیک کے ساتھ دیا جائے گا جس کے ذریعے بیٹری لائف اور معیار میں توسیع کی گئی ہے۔

ایپل کمپنی کا گزشتہ ایڈیشن آئی فون 14 کی زیادہ سے زیادہ چارجنگ اسپیڈ 30W ہے اور 40W اسپیڈ پر چھلانگ لگانا کافی اہم ہے۔ ٹویٹر پر ایک ٹپسٹر کا کہنا ہے کہ آئی فون 15 کے لیے 40W تک وائرڈ اضافہ MagSafe کے ذریعے 20W چارج کرنے کی رفتار میں اضافہ کر سکتا ہے۔ تاہم اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی آئی فون 15 کے ساتھ آئے گی یا نہیں۔



اس حوالے سے یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو آئی فون 16 سے منسلک کیا جائے گا۔


تاہم ان تمام قیاس آرائیوں کے درمیان یہ بات تو واضح ہے کہ آئی فون 15 کا اسٹیک شدہ بیٹری پیک میں بیٹری کے جلد گرم ہونے کا حل ضرور موجود ہوگا تاہم 40W چارجنگ ابھی 100W سے اوپر کی چارجنگ کی رفتار سے کافی دور ہے۔





 حوالہ

اشتہار


اشتہار