واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ویب ورژن کیلئے کیو آر کوڈ لازمی نہیں ہوگا

Introducing a new feature of WhatsApp, now the QR code will not be mandatory for the web version

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے مزید آسانی کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا، اب صارفین کیلئے واٹس ایپ ویب ورژن کو استعمال کرنے کیلئے کیو آر کوڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ پر اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا۔ اس نئے فیچر کے مطابق اب صارفین کیو آر کوڈ کے بجائے موبائل نمبر سے بھی ویب ورژن پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

ائرپورٹ کی گاڑی میں آگ لگنے سے طیارہ بھی لپیٹ میں آگیا۔

میٹا کی طرف سے مزید معالومات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اینڈرائیڈ 2.23.14.18 اپ ڈیٹ کیلئے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا انسٹال کرنے کے بعد اس نئے فیچر کا تجربہ ممکن ہوسکتا ہے۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کو آسانی سے اضافی ڈیوائس سے لنک کرنے میں مدد دینا ہے۔

‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ کے مطابق اس فیچر کو ‘لنک ود فون نمبر’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین آخر کار کیو آر کوڈ اسکین کیے بغیر اپنے اکاؤنٹ کو واٹس ایپ ویب سے لنک کرسکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر فی الحال صرف کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔



اشتہار


اشتہار