ائرپورٹ کی گاڑی میں آگ لگنے سے طیارہ بھی لپیٹ میں آگیا۔

ائرپورٹ کی گاڑی میں آگ لگنے سے طیارہ بھی لپیٹ میں آگیا۔

کینیڈا کے مونٹریال ائرپورٹ پر پیش آںے والے حادثے کے نتیجے میں ایک بوئنگ 777 جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ ائرپورٹ کی گاڑی میں آگ لگنے سے طیارہ بھی لپیٹ میں آگیا۔


برطانوی ائیر لائن کا اسلام آباد سے لندن کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان۔


ائرپورٹ پر کھڑے ائر کینیڈا کے بوئنگ 777 - 300 طیارے کے نیچے موجود سروس ٹرک میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ
 سے جہاز کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔ آگ کی تپش سے جہاز کی باڈی اور اور ایک دروازہ متاثر ہوا۔


آگ کا گاڑھا دھواں طیارے کے کیبن میں بھی داخل ہوگیا۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کی پچھلی جانب ایک ٹرک آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا ہے، آگ جہاز تک پہنچ رہی ہے، جس سے اس کا پچھا حصہ کالا پڑ گیا ہے۔

 

متاثرہ جہاز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا مونٹریال سے پہنچا تھا اور اسے اپنی اگلی پرواز کے لیے تیار کیا جارہا رتھا


خوش قسمتی سے حادثے میں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار