مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے سکون کیلئے اہم اقدام

An important measure for the peace of the worshipers in the Prophet's Mosque

 مسجد نبوی ﷺ میں زائرین اور نمازیوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے 600 مشینیں کام کرنے لگیں۔ العربیہ نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی 600 مشینوں اور آلات کے ذریعے صفائی کے کام کی کارکردگی بہتر بنا رہی ہے،

 یہ مشینیں انسانی نظم و نسق یا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے خودکار طریقے سے چل رہی ہیں، جن کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں صفائی اور ماحول کو جراثیم سے پاک کرنے کے آپریشن کیے جاتے ہیں، اس مقصد کے لیے یہ مشینیں دن رات چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں تاکہ ماحول دوست مواد استعمال کرکے نمازیوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کم عمر افراد کو عمرہ کیلئے تنہا سعودی عرب آنے کی اجازت

اسی طرح مسجد نبویﷺ جانے کے لیے استعمال ہونے والے راستوں پر فضا میں خوشبوئیں بکھیرنے کیلئے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال شروع کیا گیا ہے اور مسجد نبوی ﷺ کی طرف جانے والے حجاج کرام کی سڑکوں پر خوشبو کے اسپرے کرنے والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں، اس مقصد کے لیے حکام نے ایسے سمارٹ آلات متعارف کرائے ہیں

مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے سکون کیلئے اہم اقدام

 جو اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ کی طرف جانے والے زائرین کے زیر استعمال سڑکوں پر ہوا میں خوشبو چھڑکیں گے، مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نصب کیے گئے آلات کو مسجد کے شمالی جانب اسٹورز کے قریب بیٹھنے کی جگہ پر بھی نصب کیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار