تونس کی مشہور بلاگر ضحی العریبی نے اپنے مواد سے ہونے والے مالی فوائد کے متعلق بیانات دے کر ہلچل مچا دی۔ ضحی کے ٹک ٹاک پر 12 ملین کے قریب فالوورز ہیں۔ ضحی کے انسٹا گرام پر فالوور 2.2 ملین ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضحی العریبی سوشل میڈیا پر سب سے مشہور مواد تخلیق کرنے والوں
میں سے ایک ہے۔ ضحی کی نشریات کو عرب دنیا میں مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لاکھوں صارفین دیکھتے ہیں۔اردن کی بلاگر اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شکل کے لیے ملنے والے مالی منافع کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر چکی ہے۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
اپنے ایک پہلے کے انٹرویو میں ضحی نے کہا تھا کہ اسے ٹک ٹاک پر ظاہر ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر 20 ملین تونسی دینار ملتے ہیں۔ یہ رقم ساڑھے چھ ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ ان بیانات کے بعد فالوورز میں تنازع ہوگیا تھا۔ فالوورز نے اپنے تبصروں میں ضحی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ضحی کی عمر 24 سال ہے اور وہ اردنی مواد کے تخلیق کار نور محمد کی اہلیہ ہیں۔ نور محمد مکس کے
نام سے مشہور ہیں۔ ضحی نے اب انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے متعدد ویڈیو کلپس شائع کیے ہیں جن میں مصری گلوکار تامر حسنی کے اردن میں ہونے والے کنسرٹ کے کلپس کو دکھایا گیا ہے۔