کینیڈین ریاست البرٹا کے شہر کیلگری میں طیارہ پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ،طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری کے اسپرنگ بیک ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے والے چھوٹے طیارے میں پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے
ورلڈ کپ 2023 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان
چرچ کی تقریب میں شرکت کے لیے سیلمون آرم جانے والے مسافر طیارے کا رابطہ کئی گھنٹوں تک منقطع رہا تو رائل کینیڈین ائیر فورس (آر سی ایم پی) کو اطلاع دی گئی جس نے طیارے کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔
آر سی ایم پی نے کناناسکس کاؤنٹی کے علاقے ماؤنٹ بوگور کے پہاڑوں میں طیارے کو تلاش کیا جو کہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو چکا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔