پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا

Pakistan got a new bowler with a speed of 150 kmph

 پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار گیند بازوں کی پہچان کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر قیوم خان نے اپنی غیر معمولی رفتار سے توجہ حاصل کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو متاثر کیا، جس کے بعد انہیں خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا گیا ہے۔جھنگ کے اس نوجوان کھلاڑی نے حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی تیز رفتار گیندوں اور مؤثر بولنگ نے نمایاں توجہ حاصل کی۔

LOADING...

قیوم خان وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں اس پروگرام کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں سے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر کی غیر معمولی رفتار نے انہیں پاکستان کے مستقبل کے ممکنہ ایکسپریس فاسٹ بولرز میں شامل کردیا ہے، جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کے بعد ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی امید کی جارہی ہے۔



اشتہار


اشتہار