ورلڈ کپ 2023 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان

Online sale of tickets for World Cup 2023 is likely to start from August 10

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست کو شروع ہونے کا امکان ہے۔  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست کو شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہو گی

ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی، آن لائن ٹکٹیں خریدنے کے بعد کلیکشن سینٹرز سے فزیکل ٹکٹس لینا ہوں گے، کلیکشن سینٹرز بڑی تعداد میں بنائے جائیں گے تاکہ بدمزگی نہ ہو، سینٹرز کو سٹیڈیم کے علاوہ جگہوں پر قائم کیا جائے گا۔

آئی فون 15 کی خاص بات کیا ہوگی؟

ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 31 جولائی تک قیمتیں فائنل کرنے کا کہا گیا ہے، ورلڈ کپ کے شیڈول میں بھی ردو بدل اگلے دو تین روز میں ہو گاسیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے ای ٹکٹس کے حوالے سے پہلے ہی پالیسی کا اعلان کر دیا تھا کہ ای ٹکٹس کی سہولت نہیں ہو گی 

فزیکل ٹکٹس پر انٹری ہو گی، ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے لیے ٹکٹوں کا کوٹہ رکھنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے، ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو 300 ہاسپیٹیلی ٹکٹس فی میچ دیں گی-

لیگ میچ کی 1295، بھارت کے میچ کی 1355 ٹکٹیں مہیا کی جائیں گی. علاوہ ازیں ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ کو پانچ سو جنرل ٹکٹس فی میچ فری دیں گی، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ اگر اضافی ٹکٹیں خریدنا چاہیں گے تو ایسوسی ایشنز انہیں مہیا کریں گی، تمام ایسوسی ایشنز کو بارش سے گراؤنڈز کو بچانے کے لیے پورے گراؤنڈز کے لیے کورز کا پابند کر دیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار