بینک سے50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خبر آگئی

How much tax will be deducted for withdrawing more than 50 thousand from the bank? The news came

 حکومت نے نان ایکٹو ٹیکس فائلرزکے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کردی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے مطابق نان ایکٹیو ٹیکس فائلر پر ایک دن میں 50500 روپے نکلوانے  پر303 روپےٹیکس لگےگا جب کہ  اس سےزائداور 55 ہزار سےکم رقم نکلوانے والے نان ایکٹیو ٹیکس فائلرپر330روپےٹیکس لگےگا۔

ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغازہو گیا، آن لائن تجدید کروائی جا سکے گی

ایف بی آر کے مطابق 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک ایک دن میں بینک سے رقم نکلوانے والوں پر450 روپےٹیکس لگےگا۔ 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگےگا جب کہ  3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ حکومتی ادارے اورپاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کار اس ٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گے، نان رہائشی پاکستانیوں کے لیے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کردی گئی ہے۔







اشتہار


اشتہار