15ماہ کے دوران پاکستان میں 500ارب کی بجلی چوری کا چونکا دینےوالاانکشاف سامنےآگیا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے بجلی چوری کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ارکان کمیٹی نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف ایکشن بھی نہ ہونے کے برابر ہے، پورے سال میں بجلی چوری سے متعلق 55 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ صرف 20 ہزار ایف آئی آر درج ہوئیں، ایک سال کے دوران صرف 528 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جاسکا۔
پی آئی اے اور ائیر چائنا کے درمیان پارٹنر شپ معاہدہ
وزارت توانائی کے حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نقصانات کو پورا کرنے کے لیے بجلی منہگی کی جاتی ہے، بجلی چوروں کےخلاف ایکشن ڈسکوز کے متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے زمرے میں آتا ہے، مقامی انتظامیہ کا تعاون نہ کرنا بھی بہت بڑا چیلنج ہے، ڈسکوز کی نجکاری یا صوبوں کے حوالے کرنے پر کام جاری ہے۔