ترک صدر طیب اردوان نے ملک کے نئے صدر کا حلف اُٹھالیا اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
طیب اردوان، نواز اور شہباز شریف میں کیمسٹری قابلِ ذکر ہے، مریم اورنگزیب
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کر رہے ہیں اور تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر نے کہا کہ میں آپ اور خاتون اوّل کے لیے پاکستان سے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ وزیراعظم نے ازراہ تفنن کہا کہ آدھے آم آپ کے لیے اور آدھے خاتون اوّل کے لیے ہیں۔
جس پر دونوں نے مسکراتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور آموں سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے آم لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی
— PMLN (@pmln_org) June 4, 2023
صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو… pic.twitter.com/ixnRcQNec0
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے تقریب حلد برداری میں شرکت کی اور صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا اور دستخط کیے۔