طیب اردوان، نواز اور شہباز شریف میں کیمسٹری قابلِ ذکر ہے، مریم اورنگزیب


 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیب اردوان، نواز اور شہباز شریف میں کیمسٹری قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری نواز شریف کے بطور وزیرِ اعظم تیسرے دور میں آئی۔

  مال بردار ٹرک کھائی میں جاگرا، 4 افراد جاں بحق

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب مشکل وقت اور خوش گوار لمحات میں متواتر تبادلوں اور ملاقاتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے، پاک ترکیہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری نواز شریف کے بطور وزیرِ اعظم تیسرے دور میں آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محبت اور احترام کا اس سے زیادہ مظاہرہ نہیں کہ اردوان نے 2016ء میں بیٹی کی شادی میں نواز شریف سے گواہ بننے کی درخواست کی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ اسٹیڈیم میں جب اس بات کا اعلان کیا گیا تو ترک عوام نے اپنے لیڈر کی پاکستانی لیڈر کے لیے چوائس پر زوردار تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے سرمایہ کار، صنعت کار، اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

 مختلف شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے ان سے توانائی، متبادل بالخصوص شمسی توانائی، تعمیرات، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی تاریخی برادرانہ دوستی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سہولیات دے رہا ہے۔









اشتہار


اشتہار