مہنگائی کے باعث عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کے حصے میں بھی اضافہ ہوگیا۔14کلو گوشت کاایک حصہ 20 ہزار روپے مقرر جبکہ 20کلو گوشت کے30ہزار ادا کرنے پڑیں گے۔
لاہور میں گائے ، اونٹ کی قربانی میں حصہ ڈال کر سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ عید الاضحیٰ پر قربانی میں حصہ ڈالنے والوں کو رواں سال 25 فیصد زائد خرچہ کرنا ہوگا ۔
انجینئرز نے جانوروں کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرا دیا
گزشتہ برس چودہ کلو گوشت کا ایک حصہ 16 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم رواں سال اجتماعی قربانی کرنے والوں نے مہنگائی کے پیش نظر ایک حصہ 20 ہزارروپے کردیا ہے۔
قربانی میں 20 کلو گوشت کا ایک حصہ رواں برس 30 ہزار روپے سے زائد مقرر کیا گیا ہے۔ شہر کی مختلف جامعات ، مدارس اور اسلامی تنظیموں کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے
تاہم بکنگ کے ساتھ شہریوں کو بتایا جارہا ہے کہ قصاب اور جانور کی قیمتوں میں کمی بیشی پر ادائیگی میں فرق بھی آسکتا ہے۔