حادثہ چانگاں کے مقام پر پیش آیا، ٹرک مانسہرہ سےنیلم جارہا تھا تاہم مال بردارٹرک منزل پر پہنچنے سے قبل کھائی میں جاگرا
واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
آزادکشمیر میں مال بردار ٹرک کھائی میں جاگرا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ چانگاں کے مقام پر پیش آیا، ٹرک مانسہرہ سےنیلم جارہا تھا تاہم مال بردارٹرک منزل پر پہنچنے سے قبل کھائی میں جاگرا۔
دوسری جانب پورٹ قاسم پر ’مزدور‘ نامی چھوٹے جہاز پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی
سے جہاز جل کر خاکستر ہو گیا۔حکام کے مطابق پورٹ قاسم میں جہازوں کے راستے پر کام کرنے والے خصوصی جہاز ’مزدور‘ کے انجینئر روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے جل جانے والے مزدور جہاز کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر ٹینڈرز آتشزدگی پر بروقت قابو پانے میں ناکام رہے، 40 میٹر طویل جہاز کے اندر موجود آگ بجھانے والے آلات کی عدم موجودگی اور بروقت استعمال نہ کرنے پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کا چھوٹا جہاز برتھ کے قریب تھا اور جہاز تک فائر ٹینڈرز کی بروقت دستیابی ہونے پر جہاز کو جلنے سے بچایا جا سکتا تھا۔