عیدالاضحی کی آمد ، جانوروں کو چھتوں سے اتارنے کا سلسلہ شروع

With the arrival of Eid-ul-Azha, the process of removing animals from the roofs begins

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی گھروں میں پالے گئے جانوروں کو چھتوں سے اتارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مویشی خریدنے والوں کیلئے بُری خبر، احتیاط کریں۔

ناظم آباد کے علاقے دو نمبر کے رہائشی نے سات مویشیوں کو چوتھی منزل سے زمین پر اتارا ہے ، قربانی کے جانوروں کو کرین کے ذریعے گھر کی چھت سے نیچے اتارا گیا ہے۔ کرین کی مدد سے جانوروں کو اتارنے والے منظرکو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔


واضح رہے کہ سال 2020 میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی میں گھر کی چھت سے کرین کے ذریعے نیچے اتارا جانے والا بیل زمین پر گر کر مر گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد جانوروں کو کرین کی مدد سے چھت سے نیچے اتارنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ 



اشتہار


اشتہار