عیدالاضحیٰ کے موقع پر عدالتوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں عیدالاضحیٰ کی چار چھٹیاں ہوں گی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نےعیدکی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا،عیدالاضحیٰ پر5دن کی چھٹیاں ہوں گی،
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدکی چھٹیاں28جون سےشروع ہوں گی،گزشتہ روز عید پر حکومت کی جانب سے دی گئی چھٹیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیاگیا تھا۔