ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کاچہرہ زخمی کردیا

Tik Tok's beauty tip injured a woman's face

 ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی خوفناک کہانی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپ پر عملدرآمد کیا جس نے ان کے چہرے کو زخمی کردیا۔

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تعمیر نو ہونے والا رن وے آپریشنل کردیا

تفصیلات کےمطابق جب سوشل میڈیا پر کوئی ٹرینڈ وائرل ہوتا ہے تو یہ اکثر لوگوں کیلئے پُرکشش ہوتا ہے جسے لوگ بغیر سوچے سمجھے فالو کرنے لگ جاتے ہیں اور حقیقت میں اسے آزمانا شروع کردیتے ہیں۔ یہ اندھا یقین بعض اوقات ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ریجینا کوئے نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

ٹک ٹاک پر خواتین کو چہرے کے رواں دار بال صاف کرنے کی ترکیب دکھائی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تاہم ریجینا کوئے نامی خاتون نے جب اس کو آزمایا تو اُن کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال جانا پڑا۔ ریجینا کی جِلد حادثے کے بعد اب انہتائی حساس ہوچکی ہے۔

خاتون نے دوسرے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے خوبصورتی کے طریقوں کو آزمانے سے پہلے ہزار بار سوچیں کیونکہ اسی روش نے انہیں ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ جب اس نے ٹک ٹاک پر اسے آزمایا تو اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں دار بال انتہائی چھوٹے بال ہوتے ہیں جو آپ کے جسم پر اُگتے ہیں بالخصوص ہونٹ اور ناک کے درمیانی حصے پر۔ یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔






اشتہار


اشتہار