What will the world be like in 2035? Bill Gates' prediction.

What will the world be like in 2035? Bill Gates' prediction.

2035 میں دنیا کیسی ہوگی؟ بل گیٹس کی پیشگوئی۔


کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے 2035 میں دنیا کی ممکنہ معاشی حالت بیان کر دی۔


دنیا کے سب سے امیر افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کیلیے خط تحریر کیا جس نے دنیا کی توجہ حاصل کی۔

25 صفحات پر مشتمل خط میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ 2035 تک دنیا میں کوئی بھی ملک غریب نہیں رہے گا۔ انہوں نے لکھا کہ غریب ممالک کا غریب رہنا اس کے نصیب میں نہیں ہوتا۔ جن ممالک کو ترقی پذیر کہا جا رہا ہے ان میں سے کچھ پہلے ہی نمایاں ترقی کر چکے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ میں اس بارے میں کافی پر امید ہوں کہ میں ایک پیشگوئی کر سکتا ہوں، غریب ممالک اپنے سب سے زیادہ مصنوعات بنانے والے پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے، نئی ویکسین، بہترین بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی پیشرفت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا پہلے سے کئی زیادہ بہتر شکل میں ہے، لوگ طویل اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں، گزشتہ 25 سالوں میں غربت کی شرح نصف فیصد کم ہوگئی جبکہ بچوں کی اموات میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک جو امداد پر انحصار کرتے تھے وہ اب خود کفیل ہوگئے۔





اشتہار


اشتہار