ٹیلی کام کمپنیوں کا نقصان دوسرے روزبڑھ گیا۔

The loss of telecom companies increased on the second day.

ٹیلی کام کمپنیوں کا نقصان دوسرے روزبڑھ گیا۔


 پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی دوسرے روز بھی معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر رد عمل کو روکنے کے لیے ملک بھر میں موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے، اس بندش کی وجہ سے دو روز کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو ریونیو میں 1.6 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام خدمات بند ہونے سے حکومتی محصولات میں 57 کروڑ روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے، جب کہ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سے کامرس، آن لائن سروسز، ہوم ڈیلیوری، رائڈ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کریڈٹ کارڈز بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیخلاف درخواست دائر


ادھر ملک میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ یہ درخواست وکیل ابوذر سلمان نیازی نے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔






اشتہار


اشتہار