امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

The US dollar broke all records.

امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

پاکستان میں امریکی ڈالر 300 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، دو روز کےدوران ڈالر11 روپے 16 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 5.78 روپے مہنگا ہو کر 296 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300روپےسےبھی اوپر فروخت ہونے لگا۔


صرف گنتی کریں اور کروڑوں کمائیں۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کوڈالر298 روپےمیں فروخت کررہےہیں، دو روز کےدوران ڈالر11 روپے 16 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر 290 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا تھا کہ طلب پر روپے پر شدید پریشر دیکھاجا رہا ‌‌ہے۔


حوالہ

اشتہار


اشتہار