آئندہ مالی بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف

Relief for the public in the upcoming fiscal budget

  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے اپنی دوبارہ گرفتاری پر کارکنوں کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے معاشی استحکام کیلئےوزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کا سراہتے معاشی استحکام  کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے معیشت کی مضبوطی ناگزیر ہے، معاشی مشکلات کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی مشکلات ورثے میں ملی ہیں، آئندہ مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔





اشتہار


اشتہار