عمران خان نے اپنی دوبارہ گرفتاری پر کارکنوں کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا

Imran Khan issued an important message for workers on his re-arrest

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔اپنے جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے منگل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں۔


موجودہ حالات نے پاکستانیوں کی خوشیاں چھین لیں


کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام سروے بتا رہے ہیں کہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔


کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پتہ چل گیا تھا کہ باجوہ میری حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں، چاہتا تو باجوہ کو بطور آرمی چیف برطرف کر سکتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ باجوہ کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتا تھا، فوج وہ ادارہ ہے جس میں آپ مداخلت نہیں کرتے۔





اشتہار


اشتہار