دن بھر بیٹھ کر کام کرنے والے ہو جائیں ہوشیار؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

دن بھر بیٹھ کر کام کرنے والے ہو جائیں ہوشیار؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی



آج ہم آپ کو دن بھر زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے کے صحت پر ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں بتائیں گے۔

اگر آپ کی عادت ہے یا آپ مجبوری میں بیٹھتے ہیں تو اس کے اثرات جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

دل کو نقصان پہنچتا ہے

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

ان افراد میں جلد موت اور امراض قلب کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ایسے افراد جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں مگر چند گھنٹے جسمانی طور پر سرگرم رہتے ہیں، ان میں یہ خطرہ گھٹ کر 17 فیصد ہوجاتا ہے۔


یادداشت کے لیے تباہ کن

اگر آپ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو دماغ پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ورزش کا فائدہ ختم ہو جاتا ہے

اگر آپ پورے ہفتے میں 7 گھنٹے ورزش کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر باقی وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو اس عادت کے منفی اثرات کی روک تھام جسمانی سرگرمیوں سے ممکن نہیں ہوتی۔


ذیابیطس کے شکار ہو سکتے ہیں

اس عادت سے ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

ماہرین کے خیال میں بہت زیادہ وقت بیٹھنے سے ہمارے جسم کا انسولین کے حوالے سے ردعمل بدل جاتا ہے۔

ٹانگوں میں خون جمنے کا امکان بڑھتا ہے



بہت زیادہ وقت ٹانگوں کو متحرک نہ کرنے سے خون جمنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اگر خون جمنے سے بننے والے لوتھڑے پھیپھڑوں تک پہنچ جائیں تو یہ جان لیوا مسئلہ بن سکتا ہے۔

موٹاپے کا سامنا ہوتا ہے

اپنا زیادہ وقت ٹی وی دیکھتے ہوئے، ویب براؤزنگ کرتے یا سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں؟ تو موٹاپے کا شکار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہیے۔

انزائٹی کا مسئلہ ہو سکتا ہے


اگر زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں تو اس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔ نیند متاثر ہونے سے ذہنی بے چینی میں اضافہ ہوتا ہے جو انزائٹی کا نتیجہ ہوتا ہے۔

کمر کے لیے بھی نقصان دہ

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے کمر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا ہے، خاص طور پر اگر کمر جھکا کر بیٹھتے ہیں۔

ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں


اگر جسمانی طور پر متحرک نہیں تو درمیانی عمر یا بڑھاپے میں ہڈیوں کی کمزوری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری سے روزمرہ کی زندگی کے عام کام کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے

ماہرین کے مطابق جتنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزاریں گے، کینسر کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔










اشتہار


اشتہار