ُپیٹرول مصنوعات کے بارے میں بڑی خبر۔

Big news about petrol products.

ُپیٹرول مصنوعات کے بارے میں بڑی خبر۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک  نے کہا کہ جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے،چاہتے ہیں لوگوں کو زیادہ سے زیارہ
 ریلیف ملے۔  

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں  پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل ہماری کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے

حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے،اگرریفائننگ کی لاگت کے بعد یہ روسی تیل سستا پایا گیا تو یہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا۔ 

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ  ہمیں امریکہ یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، بہت سے ممالک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات ایک قطرے کے برابر ہیں لیکن ہمیں فائدہ پہنچتا ہے۔


ایشیاکپ پاکستان سے کہاں منتقل ہورہا ہے؟

دوسر ی جانب صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی کیلئے روس سے معاہدوں سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا

روسی سستے تیل کی ملک میں آمد سے پٹرول کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر تک کمی آسکتی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گزشتہ ماہ (اپریل میں) دیا تھا،روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔





اشتہار


اشتہار