بچوں کو موبائل فون فی گھنٹہ 60 روپے دینے کے کاروبار کی ویڈیو وائرل


بچوں کو موبائل فون فی گھنٹہ 60 روپے دینے کے کاروبار کی ویڈیو وائرل

پشاور پشاور میں بچوں کو موبائل فون فی گھنٹہ 60 روپے دینے کے کاروبار کی ویڈیو وائرل ہو گئی،ویڈیو میں کم عمر بچوں کو دکان میں موبائل فونز استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے فقیرآباد میں بچوں کو کرائے پر موبائل فون دینے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔


حکام نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 2 دکانیں سیل اور 47 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ فقیرآباد میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر برائیوں کی ترغیب دیتے تھے۔ایف آئی آر میں 294، 292 اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔











اشتہار


اشتہار