مری روڈ پر لگژری گاڑی کا مالک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر اسے گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کر گھماتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مری روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار گاڑی کے بونٹ پر جاگرا لیکن گاڑی کا مالک اسے نیچے اتارنے کے بجائے بونٹ پر بٹھا کر گاڑی سڑک پر چلاتا رہا جب کہ ویڈیو میں حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل کو بھی گاڑی کے نیچے دبے دیکھا جاسکتا ہے۔
LOADING...
حادثے کے بعد مری روڈ پر لگے سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کی شب تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا تھا،مری روڈ پر دو گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، ایک گاڑی کا مالک دوسری گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر گاڑی والے کو روک رہا تھا۔
حوالہ