میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

Amazon cargo plane crashes at Miami airport, 5 dead

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایمیزون ایئر کا کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ اتوار کو میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایمیزون پرائم ایئر کی پرواز 7598 لینڈنگ کے دوران رن وے کی حدود سے باہر نکل گئی اور وہاں موجود متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

LOADING...

میامی ڈیڈ فائر چیف رے جاداللہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ طیارے کی زد میں آنے والی گاڑیوں میں کم از کم 2 افراد پھنس گئے جبکہ طیارے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ بھی کاک پٹ میں پھنس گئے۔حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ فوری طور پر یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے یا نہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد زمین پر موجود گاڑیوں میں سوار تھے یا نہیں۔

حادثے کے بعد آسمان پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے جبکہ طیارے سے ایندھن کا اخراج جاری رہا۔ ریسکیو اہلکاروں کو ایک شخص کو گاڑی کے نیچے سے بھی نکالنا پڑامیامی ڈیڈ فائر ریسکیو کے مطابق حادثے کے بعد 60 سے زائد ریسکیو یونٹس اور تقریباً 200 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم اتوار کی شام تک ایئرپورٹ کے 4 میں سے 2 رن وے دوبارہ کھول دیے گئے۔ 

ایمیزون نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی متاثرہ خاندانوں اور دیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور تحقیقات میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔کمپنی کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ کارگو کمپنی 21 ایئر چلا رہی تھی، جو ایمیزون ایئر کیلئے پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارہ 32 سال پرانا بوئنگ 767-300 فریٹر تھا، جو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان سے روانہ ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہی طیارہ 1994 سے 2015 تک مختلف ایئرلائنز کے لیے مسافر طیارے کے طور پر بھی استعمال ہوتا رہا تھا۔ 



حوالہ

اشتہار


اشتہار