امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحلی علاقے کیپ مے کے قریب آسمان پر ایک شاندار موسمی منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، جہاں ایک بڑی شیلف کلاؤڈ سمندر کی دیوہیکل لہر کی طرح آگے بڑھتی دکھائی دی۔
LOADING...
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں افق پر سیاہ بادلوں کی ایک لمبی پٹی نظر آتی ہے جو آہستہ آہستہ ساحلی علاقے کی جانب بڑھتی ہے۔ بادلوں کی غیر معمولی شکل کے باعث یہ منظر دیکھنے والوں کو آسمان پر موجود ایک بہت بڑی لہر جیسا محسوس ہوا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی۔
A shelf cloud resembling a giant wave was filmed in New Jersey
— NEXTA (@nexta_tv) August 16, 2026
The cloud rolled in over the coast near the city of Cape May. pic.twitter.com/zsRSwcTGfU
جس کے بعد موسمی منظر نے تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ماہرین کے مطابق یہ کوئی ٹورنیڈو نہیں بلکہ شیلف کلاؤڈ ہے۔ یہ کم بلندی پر بننے والے افقی یا پچر نما بادل ہوتے ہیں جو عام طور پر گرج چمک والے طوفان یا تیز آندھی کے اگلے حصے میں تشکیل پاتے ہیں۔