LOADING...
Honey Singh to Badshah : "Meri Nalayak Aulaad" pic.twitter.com/zzI8CcmGpa
— Gagan Choudhary (@trigguuuu) August 11, 2026
پرانی ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے پر ہنی سنگھ نے اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور بادشاہ کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ”میری نالائق اولاد“۔ہنی سنگھ اور بادشاہ ماضی میں ہپ ہاپ میوزک کلیکٹو ’مافیا منڈیر‘ کا حصہ رہے ہیں، تاہم بعد میں دونوں کے پیشہ ورانہ راستے الگ ہوگئے۔ وقت گزرنے کے ساتھ مشترکہ گانوں، موسیقی اور کریڈٹس میں دونوں کے کردار کو لے کر اختلافات بھی سامنے آتے رہے۔
دونوں ریپرز کے درمیان سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والے معاملات میں گانا ’براؤن رنگ‘ بھی شامل ہے۔ بادشاہ کا مؤقف رہا ہے کہ انہوں نے اس گانے کے بول لکھے تھے جبکہ اس کی موسیقی ہنی سنگھ نے ترتیب دی تھی۔یہ پرانا تنازع جولائی 2025 میں بھی دوبارہ نمایاں ہوا تھا، جب بادشاہ نے ہنی سنگھ سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صرف ’Credits‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا۔ اس مختصر تبصرے کے بعد دونوں ریپرز کے درمیان ماضی کے اختلافات ایک مرتبہ پھر خبروں اور سوشل میڈیا گفتگو کا حصہ بن گئے۔