عراق کا آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے خریداروں کیلئے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان

Iraq announces extraordinary discount on crude oil for buyers crossing the Strait of Hormuz
عراق نے آبنائے ہرمز سے آنے والے خریداروں کے لیے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان کر دیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سرکاری تیل کمپنی سومو ہرمز عبور کرنے پر خام تیل رعایت پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔عراقی سرکاری ادارہ اسٹیٹ آرگنائزیشن فار مارکیٹنگ آف آئل نے 3 مئی کے نوٹس میں بتایا کہ مئی کے آغاز میں لوڈ ہونیوالے بصرہ میڈیم خام تیل پر 33.40 ڈالر جبکہ 11 سے 31 مئی کے درمیان 26 ڈالر فی بیرل رعایت ہو گی۔

LOADING...

واضح رہے عراق اوپیک کا دوسرا بڑا تیل پیدا کرنیوالا ملک ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث اسکی تیل کی پیداوار اور برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں، کیونکہ بصرہ کے خام تیل کی ترسیل کا یہی واحد راستہ ہے۔





اشتہار


اشتہار