LOADING...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت نے بلوچستان کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے 460 تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے تاکہ مالی مشکلات تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ تعلیمی سال 26-2025 کے لیے انٹرمیڈیٹ، گریجویشن اور MS/MPhil کے وہ تمام طلبہ جن کے پاس بلوچستان کا… pic.twitter.com/yOla3ZjjuW
— PMLN (@pmln_org) April 21, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اس اقدام کو تعلیمی مواقع کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے عام گھرانوں کے طلبہ کو بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے جو سماجی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔