کشمیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

A civilian was killed in a shooting by motorcycle-borne robbers on Kashmir Road.
کراچی میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے کشمیر روڈ چائنہ پارک کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

LOADING...

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ صلاح الدین ولد معین الدین کے نام سے کی گئی، مقتول مکان نمبر 76/2G جمشید کوارٹر سے متصل کلیٹن کوارٹرز کا رہائشی اور بے روزگار تھا۔مقتول 5 بھائیوں میں چوتھے نمبر پر اور غیر شادی شدہ تھا ، پولیس کے مطابق واقعے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا ہے ، مقتول اور اس کا دوست مزمل فٹنس کلب سے نکلے تھے۔

اور گھر کی جانب جارہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر مقتول نے اپنی موٹرسائیکل کی چابی نکال کر پھینک دی اور وہ اور کا ساتھی بھاگنے لگے۔اس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے صلاح شیخ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



اشتہار


اشتہار