
رمضان تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد الحرام میں 21 ویں شب تراویح اور قیام اللیل میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کا اغاز ہو گیا ہے۔ تیسرے عشرے کے آغٓز پر جہاں مملکت کی تمام مساجد میں اعتکاف شروع ہوتا ہے۔ وہیں قیام اللیل کا بھی آغاز ہو جاتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق 21 ویں شب کو مسجد الحرام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے تراویح اور قیام اللیل ادا کی۔
LOADING...
مسجد الحرام میں 21 ویں شب کو پہلی قیام اللیل (نماز شبینہ) کے دوران لاکھوں فرزندان اسلام نے وتر کی نماز میں ہونے والی خصوصی دعا میں بھی شرکت کی۔مسجد نبوی ﷺ میں بھی لاکھوں افراد نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی پہلی شب تروایح اور قیام اللیل کی نماز میں شرکت کی۔ اندرونی و بیرونی صحنوں کے علاوہ چھتیں نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔اس موقع پر ادارہ امور حرمین کی جانب سے لاکھوں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے لیے مختلف سرکاری اداروں، رضاکار اور سکاوٹس کے یونٹس بھی متحرک رہے۔