معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو انتقال کر گئے

Renowned Italian fashion designer Valentino has died.
اطالوی فیشن انڈسٹری کے عظیم نام، عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر ویلینٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق پیر کے روز ویلینٹینو فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کی۔بیان کے مطابق ویلینٹینو گاراوانی نے روم میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی، جہاں وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ موجود تھے۔ویلینٹینو کو دنیا بھر میں صرف ان کے پہلے نام سے ہی پہچانا جاتا تھا۔ وہ فیشن کی اس سنہری نسل سے تعلق رکھتے تھے جس نے فیشن کو ایک فن کے طور پر منوایا۔

LOADING...

ویلینٹینو کو فیشن کے ان عظیم ڈیزائنرز میں شمار کیا جاتا ہے جو اس دور سے تعلق رکھتے تھے جب فیشن خالصتاً تخلیقی صلاحیت، ہاتھ کی کاریگری اور ذاتی وژن کا نام تھا۔ انہیں جارجیو آرمانی اور کارل لیگر فیلڈ کے ہم پلہ سمجھا جاتا تھا۔ کارل لیگر فیلڈ 2019 میں انتقال کر گئے تھے، جبکہ جارجیو آرمانی کا انتقال گزشتہ برس ستمبر میں ہوا۔ویلینٹینو کی وفات کے ساتھ ہی فیشن کی دنیا کا ایک شاندار باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا، تاہم ان کا نام، انداز اور تخلیقی ورثہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو انتقال کر گئے

معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو انتقال کر گئے

معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو انتقال کر گئے





اشتہار


اشتہار