بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں

Possible prices of Maryam Nawaz and Junaid Safdar's outfits for their wedding revealed
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریبات، بالخصوص مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ زرد رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا۔ اس لباس پر نفیس کڑھائی، باریک گوٹا ورک اور خوبصورت نقش و نگار نمایاں تھے۔اگرچہ ڈیزائنر کی آفیشل ویب سائٹ پر لباس کی قیمت درج نہیں، تاہم فیشن حلقوں کے مطابق نومی انصاری کے تیار کردہ بیشتر ملبوسات کی قیمت عام طور پر 5لاکھ روپے سے زائد ہوتی ہے۔بارات کے موقع پر مریم نواز نے معروف ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ شاندار لباس پہنا، جس پر دھاگے کے کام کے ساتھ سلور اور زردوزی کی بھاری کڑھائی کی گئی تھی۔

بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں

بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں

 

 یہ لباس ڈیزائنر کی پریمیم برائیڈل کلیکشن کا حصہ بتایا جا رہا ہے، جس کی قیمت برانڈ کے اندازوں کے مطابق 2 سے 4لاکھ روپے کے درمیان ہے۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین مختلف دلچسپ اور تبصرہ خیز آرا کا اظہار بھی کر رہے ہیں، جو ان تقریبات کو مزید نمایاں بنا رہی ہیں۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار