ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ظالم حکمران عروج اور غرور کے نشے میں ہی اپنے زوال کی بنیاد رکھ دیتے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ شدید غرور میں مبتلا ہیں، اور تاریخ گواہ ہے کہ طاقت اور تکبر کے زعم میں مبتلا حکمران زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور گھمنڈ ہمیشہ انجام کار تباہی پر منتج ہوتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کا انجام بھی فرعون اور نمرود جیسے ظالم حکمرانوں جیسا ہوگا، جنہیں تاریخ میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا۔
LOADING...
ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمران وقتی طور پر طاقتور نظر آتے ہیں مگر بالآخر اپنے انجام کو پہنچتے ہیں۔دوسری طرف فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے لیے بہت مضبوط آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں ہم انٹرنیٹ شروع کرا سکتے ہیں، اس بارے میں مسک سے بات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج اور میں ایران کے خلاف سخت آپشن پرغورکر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میری ریڈ لائن کو عبور کرنا شروع کر رہا ہے، لگتا ہے کچھ لوگ مارے گئے ہیں جو نہیں مارے جانے چاہیے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، فوج بھی دیکھ رہی ہے اور ہم کچھ بہت مضبوط آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی قیادت کے ساتھ اچھا کام ہو رہا ہے، اچھا نتیجہ نکلے گا، منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات ہو گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈکو امریکا کے ساتھ ڈیل کر لینی چاہیے، گرین لینڈکو حاصل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔