10روپے کے بینک نوٹ کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی کابینہ نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ 10روپے کا بینک نوٹ برقرار رکھا جائے یا اسے ختم کر دیا جائے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10روپے کے بینک نوٹ کی پیداواری لاگت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرے۔
LOADING...
اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کو یہ بھی جانچنے کا ٹاسک دیا گیا ہے کہ 10روپے کے بینک نوٹ کے مقابلے میں اس کا سکہ زیادہ فائدہ مند ہے یا نہیں۔کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، جن کی روشنی میں 10روپے کے بینک نوٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔