شردھا کپور کی مبینہ بوائے فرینڈ کو ’موچی‘ کھلانے کی ویڈیو وائرل

Video of Shraddha Kapoor feeding 'mochi' to alleged boyfriend goes viral
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں، اور اس بار بھی وجہ اُن کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہُل مودی کے ساتھ پیار بھرا لمحہ ہے۔دونوں کی کیمسٹری کے مداح پہلے ہی دیوانے ہیں اور حالیہ ان کے عوام کے درمیان گھل مل جانے نے ان کے چاہنے والوں کو مزید خوش کردیا۔

LOADING...

گزشتہ دنوں شردھا اور راہُل کو ممبئی کافی فیسٹیول میں ایک فوڈ اسٹال کے پاس دیکھا گیا، جہاں وہ سکون سے گھومتے پھرتے مختلف کھانوں کا لطف اٹھا رہے تھے۔ایک جاپانی مِٹھائی،’موچی‘فروخت کرنے والے اسٹال پر انہوں نے رُک کر نہ صرف یہ میٹھا چکھا بلکہ اسٹال کے مالکان سے خوشگوار گفتگو بھی کی۔

شردھا کپور کی مبینہ بوائے فرینڈ کو ’موچی‘ کھلانے کی ویڈیو وائرل

شردھا کپور کی مبینہ بوائے فرینڈ کو ’موچی‘ کھلانے کی ویڈیو وائرل
دل چھو لینے والا منظر اُس وقت سامنے آیا جب شردھا کپور نے پیار بھرے انداز میں راہُل مودی کو موچی کا ٹکڑا  اپنے ہاتھوں سے کھلا کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔یہ مختصر مگر پیارا لمحہ مداحوں کے دل جیتنے کے لیے کافی تھا، اور سوشل میڈیا پر دونوں کی کیمسٹری کا پھر سے چرچا ہونے لگا۔

شردھا کپور کی مبینہ بوائے فرینڈ کو ’موچی‘ کھلانے کی ویڈیو وائرل

اسٹال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ یہ جذباتی کیپشن بھی لکھا گیا کہ شردھا کپور کے آنے اور موچی پسند کرنے سے وہ بےحد خوش ہیں اور اب تک اس یادگار لمحے میں کھوئے ہوئے ہیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار