امریکی کابینہ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب صدر ٹرمپ نیند کی وجہ سے بار بار اونگھتے دکھائی دیے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
LOADING...
اجلاس طویل ہونے کی وجہ سے ٹرمپ واضح طور پر تھکن کا شکار نظر آئے، جس کے باعث وہ کئی مرتبہ جھپکیاں لیتے پائے گئے۔ کابینہ اراکین کے مطابق اس دوران کئی اہم بریفنگز بھی رکتی رہیں۔نیند کی وجہ سے ٹرمپ کی توجہ بار بار کم ہونے کی وجہ سے اجلاس بھی سست روی کا شکار رہا ، جبکہ بعض حکومتی عہدیداروں نے اس صورتِ حال کو “انتہائی غیر معمولی” قرار دیا۔حکومتی حلقوں کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی۔