انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی جس نے لمحوں میں باقی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
LOADING...
پولیس کے مطابق جکارتہ میں واقعہ ایک عمارت میں کچھ ملازمین دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جبکہ دیگر دفتر سے نکل چکے تھے۔ مرنے والوں میں 5 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل پر بیٹری پھٹنے کے باعث لگی ، فائر فائٹرز نے عمارت کے اندر ممکنہ طور پر موجود دیگر لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
BREAKING - Building fire kills 17 in Indonesia's capital: police https://t.co/Y8o7lHbYo4 pic.twitter.com/7vKGSiUdTP
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) December 9, 2025
واضح رہے انڈونیشیا میں دو سال پہلے بھی نیکل پروسیسنگ پلانٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔