’محمد‘ نام مقبول ترین ناموں میں سرفہرست

The name 'Muhammad' tops the list of most popular names
برطانیہ میں سال 2024 کے دوران بچوں کیلیے سب سے زیادہ ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق سال 2024 کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’محمد‘ نام انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ مقتول رہا۔ یہ دوسرا سال ہے جس میں یہ نام سرفہرست رہا ہے جبکہ سال 2016 میں یہ ٹاپ 10 میں شامل تھا۔ناموں کی درجہ بندی پیدائش کے اندراج میں دیے گئے ناموں کے عین مطابق اسپیلنگ (SPELLING) استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی، یعنی مختلف اسپیلنگ والے ایک جیسے ناموں کو الگ سے شمار کیا گیا۔

LOADING...

دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ محمد کے تین مختلف املا (اسپیلنگ) نے 2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے 100 بچوں کے ناموں کی فہرست بنائی۔اعداد و شمار کے مطابق Muhammad لڑکوں کے نام کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ Mohammed نام 21ویں اور Mohammad نام 53ویں نمبر پر آیا۔علاوہ ازیں، George نام چھٹے جبکہ William نام 27ویں نمبر پر ہے۔ Louis لڑکوں کیلیے 47ویں اور لڑکیوں میں Charlotte نام 23ویں نمبر پر ہے۔

’محمد‘ نام مقبول ترین ناموں میں سرفہرست
2024 میں پانچ سے کم بار لڑکوں کو دیے گئے ناموں میں کتھبرٹ، کرسپن، اوسم اور بیکہم شامل ہیں۔ پانچ بار سے کم بچیوں کے ناموں میں آرکڈ، پوئم، سسلی اور ایورسٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ سال 2023 میں (Noah) دوسرے اور (Oliver) تیسرے نمبر پر رہااولیویا اور امیلیا اور مسلسل تیسرے سال لڑکیوں کے ناموں کیلیے سرفہرست رہےاولیویا 2006 سے ہر سال لڑکیوں کے ناموں میں سرفہرست تین میں ہے، 2024 میں 2761 لڑکیوں کے نام سامنے آئے۔







اشتہار


اشتہار